بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیںاجتماع دکھائے گا کہ سٹریٹ پاور عمران خان کے پاس ہے،اپوزیشن کو اپنی سمت کا علم ہے نہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا کوئی اندازہ ، تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید  نے اہم اعلان کر دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کوئٹہ، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اپوزیشن کو اپنی سمت کا علم ہے نہ تحریک انصاف کی مقبولیت کا کوئی اندازہ ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن سے فیصلہ ہی نہیں ہوپا رہا کہ جلسہ کرنا کہاں ہیکبھی کراچی میں جلسے کا اعلان کرتے ہیں

کبھی کوئٹہ، کبھی لاہور اور کبھی گوجرانوالہ، ان سے فیصلہ اس لئے نہیں ہوپا رہا کیونکہ عوام انکے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام جس جماعت کیساتھ ہیں وہ (آج) ہفتہ کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں پنڈال سجائے گی، ہفتہ کو لیاقت باغ جیسے تاریخی مقام پر تحریک انصاف کے اجتماع کا سماں قابل دید ہوگا، سب دیکھیں گے کہ عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیںاجتماع دکھائے گا کہ سٹریٹ پاور عمران خان کے پاس ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ قوم دیکھے گی اے پی ڈی،ڈی پی ایم یا جو بھی نام ہے، کے چہروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے، عوام تو ان سے انکا رپورٹ کارڈ مانگتے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ عوام انہیں پہچانتے ہیں کہ یہ باریاں لگا کر عوام کو لوٹنے والے چہرے ہیں، انکے اپنے حالات بہت بہتر ہوئے اور یہ بہت امیر ہوئے، انکی اومنیاں اوپر گئیں، ٹی ٹیٹیاں اوپر گئیں، بیرون ملک اثاثے آسمانوں سے باتیں کرنے لگے لیکن دونوں نے ملکر عوام کا برا حال کردیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پچھلے دو سال سے عوام کے حالات سنوارنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں، اصلاحات کا نتائج جلد دکھائی دیں گے اور مہنگائی بھی کم ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…