اسلام آباد (این این آئی)نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے برآمد قیمتی نواردات ، گاڑیوں جائیدادوں کے کیس کا دائرہ کار پھیلا دیا ۔نیب نے لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو بطور بے نامی دار شامل تفتیش کرلیا ۔ نیب کراچی نے لیاقت قائم خانی کے خاندان کے سات افراد کو طلب کرلیا ،لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتجیوں کا بیرسٹر قاسم عباسی کے
ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو گیارہ نومبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا،ملزمان کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض گیارہ نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گیارہ نومبر تک نیب سے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔