اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس نے 2020ء کی اپنی سالانہ رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ممکنہ طور پر سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست شائع کر دی ، اس میں پاکستان پانچویں نمبر ہے ۔ اس ضمن میں زمین سے نکالنےجانے والے
ایندھن کا استعمال ، جس میں کوئلہ ، گیس اور ایندھنی تیل شامل ہے کو ملک کے ماحولیاتی مستقبل کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ جلداز جلد ملک کو قابل تجدید توانائی کی سمت لے جانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، ایسا نہ کر سکنے کی صورت میں خوراک پانی اور توانائی کی سلامتی سے متعلق موجودہ خطرات کئی گنا بڑھ سکتے ہیں ۔ ان خدشات کا اظہار آئی پی ایس کی توانائی ، پانی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق سٹیرنگ کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس میں کیا گیا جو انسٹیٹوٹ آف پالیسی سٹدیز اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔