کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کے جزیروں کا غیر قانونی الحاق قبول نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے
اعلان کیا کہ جزیروں کے الحاق سے متعلق اقدامات کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی پی جزیروں کے غیر قانونی الحاق کی مذمت کرتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتوں میں آصف زرداری کی پیشیوں میں اضافہ دراصل اے پی سی اور پی ڈی ایم کے قیام پر حکومتی ردعمل ہے۔انہوں نے کہا ک اس وقت ہم کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں لیکن سابق صدر آصف زرداری کو ہفتے میں متعدد مرتبہ عدالتوں میں بلایا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے مقدمات کی پنڈی میں شنوائی غیر آئینی ہے اور زیادہ خطرات کی موجب بھی ہے۔