اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان اسمبلی توڑ دے گا لیکن یہ کام نہیں کرے گا، نواز شریف نے جعلی دستخط کروا کر کیا کام کرایا؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی توڑ دینگے اپوزیشن کو این آر او نہیں دینگے ،(ش )سے مراد شہباز شریف ہے ،اکتیس دسمبر سے بیس فروری تک (ن )میں سے (ش )نکل جائے گی،یہ تینوں پارٹیاں عمران خان کا کچھ نہیں

بگاڑ سکتیں ، مجھے ڈر ہے اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا زیادہ پھیل سکتا ہے،سورج مغرب سے بھی نکل آئے پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی۔ کیرج فیکٹری میں کراچی سرکلر ریلوے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف بتائے میموگیٹ کس نے کیا تھا؟ ، نواز شریف نے جعلی دستخط کرا کے بے نظیر کی کردار کشی کی، جوملاقات نوازشریف نے کھٹمنڈو میں کی کیا اس کا دفتر خارجہ کو بتایا، ان کی خواہش تھی کہ فیٹف سے پہلے نیب کا قانون ختم ہو جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے اتنا لوٹا کہ عمران خان کو مہنگائی کرنا پڑی، یہ تینوں پارٹیاں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں عمران خان اسمبلی توڑ دے گا لیکن ان کو این آر او نہیں دے گا ۔شیخ رشید نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ش سے مراد شہباز شریف ہے دسمبر سے فروری تک ن سے ش نکل جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سورج مغرب سے بھی نکل آئے پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی۔شیخ رشید نے کہاکہ پاک فوج عظیم فوج ہے جو ٹڈی دل ، سیلاب اور کورونا سمیت ہر مصیبت میں ملک کو بچاتی ہے، فوج کا دشمن اس ملک کا دشمن ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…