ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف نے فوج سے اعلان جنگ کردیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے فوج سے اعلان جنگ کردیا ہے، وہ اداروں سے فوائد حاصل کرکے اب ان کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کو ہی کیوں فوج سے مسائل ہوتے ہیں، وہ اس فوج کے خلاف بات کررہے ہیں جو ملک میں امن لے کر آئی، فوج نے ملک سے دہشت گردی

کا خاتمہ کیا، نواز شریف کا بیانیہ چلنے والا نہیں،عوام انہیں پہچان چکے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہیں یہ کس کس جگہ جاکر میٹنگز کرتے ہیں، نواز شریف بند کمرے میں منتیں کرتے ہیں باہر دوسری زبان استعمال کرتے ہیں، یہ اداروں کو کہتے ہیں ہمیں این آر او دلا دو، ادارے کہتے ہیں ہمارا اس سے کیا کام، نواز شریف کا مسئلہ یہ نہیں کہ فوج سیاست میں ہے، مسئلہ انہیں یہ ہے کہ فوج سیاست میں کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کے بیانیے پر شادیانے بج رہے ہیں، میاں صاحب جو الفاظ استعمال کرتے ہیں بھارت سے پاکستان مخالف ویسی ہی بات ہوتی ہے، بھارت میں خبر لگی پاکستان کے سابق وزیراعظم نے فوج پر حملہ کردیا۔ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ استعفے دینا اپوزیشن کا آئینی حق ہے، اپوزیشن والے استعفے دیتے ہیں تو الیکشن کروادئیے جائیں گے، ن لیگ اور نواز شریف کے مفاد میں فرق نظر آرہا ہے، استعفے دینا میاں صاحب، ان کی بیٹی کے مفاد میں ہے، سسٹم میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ استعفے نہیں دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ کی حکومت ہے وہ استعفے نہیں دے گی، جو آئینی حقوق ہیں وہ ان لوگوں کو ملنے چاہئیں تاکہ یہ نہ کہیں حکومت مشکلات پیدا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کی اتنی اہمیت نہیں کہ کابینہ میں بات کریں، کابینہ میں عوام کی بات ہوتی ہے سیاست کی نہیں، نواز شریف کی واپسی کے تمام آپشنز کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…