جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے، انتہائی اہم معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان جزائر پر نئے شہر تعمیر کرنے کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا گیا ہے ۔جزائر پر نئے شہر کرنے کے معاملے پر وزیراعلی سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس کل شام وزیراعلی سندھ کی صدارت میں ہوگا۔سندھ کابینہ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جزائر

پر نئے شہر تعمیر کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔سندھ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان آئی لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2020 پر مشاورت کی جائے گی۔سندھ کے ساحل پر واقع بھنڈر اور ڈنگی جزائر پر وفاقی حکومت نئے شہر تعمیر کرنا چاہتی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی آرڈینینس کے ذریعے سمندری زمین پر قبضہ کی مخالف کردی ہے ۔اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنما عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ سمندری زمین پر قبضے کے صدارتی آرڈینینس کو پاکستان پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں ہم اس قسم کے کسی آرڈینینس کی حمایت نہیں کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی، کسی بھی صوبے پر وفاقی قبضے پر مزاحمت کرے گی۔سینیٹ، قومی، سندھ اسمبلی سمیت ہر فورم پر اس آرڈینینس کی مخالفت کریں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کیجانب جاری کردہ اس آرڈینینس کو 18 ویں آئینی ترمیم پر حملہ تصور کرتے جسے سندھ کے عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتیں اور جمہوری فہم رکھنے والے اس آرڈیننس کو قطعا برادشت نہیں کریں گے۔اس آرڈی ننس کی مخالف میں پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خلاف سخت مزاحمت کرے گی۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے اندرون سندھ کے عوام کو کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کا ذمے دار قرار دینا لسانیت کو پروان چڑھانا ہے جو کہ الطاف حسین کے بیانیے سے مختلف نہیں۔پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ الطاف حسین جیسی لسانیت پسند سوچ کا حامل شخص اس ملک کا وزیراعظم ہے۔اس بات کا نوٹس لینا چاھئے سلیکٹڈ نیازی سندھ میں لسانیت کس کو خوش کرنے کیلئے چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…