بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیساتھ نیب کا ناروا سلوک ، عدالت نے بڑاحکم جاری کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اپنے کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نیب حکام کے رویئے کی شکایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ میں عدالتی حکم پر

تحویل میں ہوں لیکن میرا یہ بنیادی حق ہے، سارا زمانہ جانتا ہے مجھے کمر کی تکلیف ہے اور گزشتہ 25 سال سے اس تکلیف میں مبتلا ہوں۔شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ میں نماز پڑھنے کے لیے کرسی کا رخ تبدیل کرکے مدد لیتا تھا لیکن یکم اور دو اکتوبرکو میری مدد کرنے سے انکار کردیا گیا، پہلے کھانا مجھے اندر میز پر رکھ کر دیتے تھے لیکن اب زمین پر رکھ دیتے ہیں، ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے تاکہ مجھے جھکنا پڑے، یہ عمران خان اور شہزاد اکبر کی ایما پر ہوا۔کیس کی سماعت کے دوران کھانا زمین پر رکھ کر دینے پر عدالت نےاظہار برہمی کیا، عدالت نے دیگر وکلا کو بولنے سے روکتے ہوئے کہا کہ مجھے سیاست میں تم سے زیادہ تجربہ ہے، فاضل جج نےریمارکس دیے کہ میں آج ہی اس کے متعلق مکمل آڈر پاس کروں گا، یہ ہرگز درست نہیں کہ کھانا زمین پر دیا جائے ، حکم دیتا ہوں کسی بھی ملزم کی تضحیک نہ کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…