بھارت کیساتھ رابطے، پاک فوج کو تنگ کرنے کی تیاریاں نوازشریف کی جانب سے ممکنہ طور پر کھولے جانے والے ملکی رازوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

5  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا خیال ہے کہ اگر فوج کو تنگ کرنا ہے تو انہیں یہ بتا ئوکہ میں تمہارے راز کھولوں گااور بھارت کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں

اور تمہارے کچھ راز ان کو بھی بتادوں گا ، پروگرام کے دوران آگے چل کر انہوں نے مزیدکہا کہ میرا نہیں خیال کہ کچھ ایسے راز نوازشریف کو معلوم بھی ہوں گے، جو بھارت کو پہلے سے نہ پتہ ہوں ، جتنے راز سابق وزیراعظم جانتے ہیں، اتنے ہی انڈیا والے بھی جانتے ہیں، ایسی صورتحال میں اگر یہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں تو کریں تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہمارا تین دفعہ کا وزیراعظم کس طرح کی باتیں کرتا ہے، بلکہ بھارت کے اتاشی کو بھی خود انہوں نے بلایا ہوگاتاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ کچھ کر رہے ہیں، جس سے پیغام یہ دیا گیا کہ میرا تعلق آج بھی قائم ہے، میں اگر چاہوں تو تم لوگوں کے سارے راز کھول دوں، حالانکہ ان کے پاس کوئی راز ہے ہی نہیں، نوازشریف کو بھارتیوں سے مل لینے دیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جن کے ساتھ معاملات طے پانے تھے، اس میں سے کچھ حصے طے نہیں پائے جارہے تھے، لگتا ہے کہ شاید یہ بھی کہا گیا ہو کہ آپ بہت جلد پھر سے اپنی جگہ پر پہنچ جائیں گے۔

اسی وجہ سے ان میں ایک رد عمل پایا جاتا ہے، نظر یہ آرہا ہے کہ وہ بالکل بھی صبر کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں، ایسے حالات میں 5سال گزارنا ان کے لیے بہت مشکل ہوجائے گا، اگر یہاں جیل میں ہوتے تو ساری پارٹی انہیں ملنے جیل میں جاتی، اب وہ تو لندن میں بیٹھے ہیں۔

جہاں دو بیٹے ہیں اور خاندان کے چند افراد ہیں، وہاں ان سے کوئی ملنے نہیں آرہا، نوازشریف کا درد یہ ہے کہ میں تین دفعہ کا وزیراعظم ہوں، مجھے سزا ہوگئی، مجھے کرپٹ قرار دے دیا گیا، مجھے سپریم کورٹ کی طرف سے صادق اور امین نہیں کہا گیا، مجھے جیل ہوگئی۔

جہاں جلتا بھنتا رہا تو مجھے وہاں سے کسی طرح سے نکالا گیا، یہ ان کی کہانی ہے۔یاد رہے کہ نوازشریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ، شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد وہیں سے پارٹی امور چلا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…