منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید اب بھی تڑکا لگانے سے باز نہیں آ رہے، لال حویلی آ کر کیا کام کریں گے؟ آخری وارننگ دے دی گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی قیادت نے اتحاد کی اسٹیرنگ پرمولانا فضل الرحمن کو بٹھا کر تحریک کے حوالے سے اپنی سنجیدگی اور صحیح سمت

کا تعین کرلیا ہے،عمران نیازی کو شیخ رشید جیسے ’’فتنہ انگیز‘‘ سے دور ہونا چاہئے۔وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پراوور سیز چیپٹر کے مرکزی سینئر نائب صدر علی عمران آفریدی،صوبہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر ملک فیصل دیوار، کوئٹہ ڈویژن کے علی دوست ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولوی محمد طاہر توحیدی، مولوی محمد قاسم حقانی ، مولانا مفتی محمد مسلم عاجز، مولانا حسین احمد خارانی، حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ، حافظ زبیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طے کردہ حکمت عملی انتہائی موثر اور سلیکٹیڈ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ شیخ رشید کی ’’شیخیاں‘‘ ہمارے چیلنج دینے کے بعد جے یو آئی کے حوالے سے اگرچہ کم ہوچکی ہیں لیکن پھر بھی شیخ رشید اپنی خفت مٹانے کے لیے روزانہ جے یو آئی اور اس کے سربراہ کے حوالے سے معمولی ’’تڑکا‘‘ لگانے سے باز نہیں آرہا اس لیے اس کو آخری ’’وارننگ ‘‘ دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اوقات میں رہے ورنہ جلد پنڈی ’’لال حویلی‘‘ آکر نہ صرف دنیا کو اس کے’’اوقات‘‘آشکار کئے جائیں گے بلکہ نت نئے انکشافات بھی ہونگے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…