پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

طلال چودھری رات کے 3بجے خاتون کے گھرکیا کرنے گئے ؟ رہنما ن لیگ پر تشدد کیس کی نہایت ہی افسوسنا ک اور شرمناک رپورٹ سامنے آگئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نےنجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ طلال چوہدری کی جو رپورٹ آئی ہے وہ نہایت ہی افسوسناک اور شرمناک ہے۔پہلی بار میں بتارہا ہوں کہ وہ خاتون عائشہ رجب بلوچ کوئی غلط کام نہیں کررہی تھیں، کوئی غیر شرعی کام نہیں کررہی تھی۔طلال چوہدری نوازشریف دور میں وزیر مملکت برائے داخلہ رہے ہیں، انکے پاس ڈیٹا تھا،

آئی بی میں انکے روابط تھے، انہوں نے ڈیٹا نکلوایا اور انکے صاحبزادے کو دیا اور اس ڈیٹا کو ایسے پیش کیا جیسے کوئی غلط کام کررہی تھی۔ وہ کوئی غلط کام نہیں کررہی تھی، طلال چوہدری نے اسکے گھر میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی۔اسی حوالے سے جب طلال چودھری کی معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی اس کی بنیادی وجہ بیٹے کوخاتون ایم این اےعائشہ رجب کیخلاف کرنا تھا ۔ طلال چودھری عائشہ رجب سے دوسری شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ خاتون رہنما کسی اور کیساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں ۔ طلال چودھر ی نے بیٹے کو ماں کیخلاف اکسایا اور اسے فون میسجز اور ڈیٹا دکھایا اور معاملے کو غلط رخ دینے کی کوشش کی کہ ان کی والدہ ایک غلط آدمی کیساتھ شادی کی خواہشمند ہیں ۔ واضح رہے کہ ن لیگ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی رپورٹ جمع کرادی۔نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنااللہ کو جمع کرادی ہے جس میں لکھا ہے کہ طلال چوہدری رکن اسمبلی عائشہ رجب کے گھر تنظیم سازی کے لیے نہیں گئے تھے ،وہ اپنی مرضی سے ان کے گھر گئے۔طلال چوہدری نے تنظیم سازی کے لیے جانے کا جھوٹ بولا، رپورٹ کے مطابق طلال چودھری کا جھگڑا خاتون رکن اسمبلی سے ہی تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے ، اگر کوئی فریق شکایت کرے گا تو پھر ایکشن ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طلال چوہدری کے اہلخانہ نے کہا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ، جبکہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے ان کو چوٹیں آئیں ، لیکن اب انکوائری کے بعد معاملہ کسی حد تک کلیئر ہوگیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…