ڈونگہ بونگہ(این این آئی) پاکستانی عوام کی ذاتی معلومات غیر محفوظ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا بالخصوص وٹس ایپ پر ایسے سینکڑوں گروپس متحرک ہیں جو چند روپوں کے عوض موبائل نمبر زکی تمام تر تفصیلات بمعہ آنر شپ،
نادرافیملی ٹری، نمبر کی لوکیشن،سی ڈی آر،صارفین کی تصاویر ہی نہیں بلکہ شناختی کارڈ کی کلر کاپی اور ایڈیٹ شدہ کاپی بھی مہیا کر رہے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ کہ ربڑ سٹیمپ پر کسی بھی شخص کے فنگر پرنٹ اور دستخط تک دے دئیے جاتے ہیں اور ان تمام تفصیلات کے ریٹ 50 روپے سے لیکر 20 ہزار روپے تک مقرر کر رکھے ہیں۔پاکستان میں ٹیکنالوجی اور جدت سے جہاں جہاں عوام مستفید ہورہے ہیں وہیں پر ان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی وجہ سے اپنی ہر قسم کی پرائیویسی کھو چکے ہیں۔کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو معمولی سی رقم کی فراہمی پر اس شخص کے پورے خاندان کا مکمل بائیوڈیٹا بمعہ ان کے شناختی کارڈز فراہم کر دئیے جاتے ہیں۔