مفتاح اسماعیل نے کچھ نہیں سیکھا، وفاقی وزیر علی زیدی کا طنز

4  اکتوبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ن لیگی دور کے وزیر خزانہ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیئے اور کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کچھ نہیں سیکھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں علی زیدی نے مفتاح اسماعیل کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ

ن لیگ کے دور میں وزارت پٹرولیم، پورٹ قاسم اتھارٹی(پی کیو اے)کو ڈکٹیٹ کرتی تھی۔اب پی کیو اے، وزارت بحری امور کے ماتحت ہے، اب ایل این جی ٹرمینل لگانے میں مدد کے لیے میری وزارت سے پوچھا جاتا ہے۔علی زیدی نے اس موقع پر چند سوالات بھی اٹھائے کہ پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی سی ایل)سے متعلق پیغامات مفتاح اسماعیل کے ذاتی ای میل اکائونٹ پر کیوں بھیجے جاتے تھے؟انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ مفتاح اسماعیل کا وزارت پٹرولیم اور وزارت بحری امور سے کیا تعلق تھا؟۔وفاقی وزیر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ(پی جی پی سی ایل)سے مفتاح اسماعیل کا کیا تعلق ہے؟گزشتہ روز ن لیگی رہنما نے 50 لاکھ ڈالرز کا سوال کے عنوان سے علی زیدی کے ایک پیغام کے جواب میں استفسار کیا تھا کہ ایل این جی ٹرمینل کے حوالے سے وفاقی وزیر بحری امور نے ٹوئٹ کیوں کیا؟ جب کہ یہ معاملہ تو پٹرولیم منسٹری کی ذمے داری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…