پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 2  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں،ن لیگ کے کافی لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مرا دسعید نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سرٹیفائیڈ مفرورکو ایک گھنٹے تقریر

کا وقت ملا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو شرم آتی تو ملک کے لیے ایک ہسپتال تو بناتے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان سے مخاطب تھے جو ان کے ذاتی غلام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے چار اراکین اسمبلی نے گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو قوم سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے بھی جھوٹ بولتے آئے ہیں اوران کی بیٹی بھی جھوٹ بولتی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف ملک میں اخلافیات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف نے بینظیربھٹو کیخلاف بھی غیراخلاقی باتیں کیں،یہ لوگ خود کاعمران خان کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔شہباز گل نے کہا کہ یہ یہ لوگ جس عدالت میں جھوٹ بولتے پکڑے گئے وہاں سے عمران خان سرخرو ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایم ایل (ن) کے دور میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے کروائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو ان لوگوں نے اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا۔ مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے دو اراکین اسمبلی نواز شریف سے الگ ہونے جا رہے ہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…