جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

نیب ایک آنکھ سے محروم ہے، اس کی حکومت کو دیکھنے والی آنکھ اندھی ہوچکی ہے، احسن اقبال کا دعویٰ

datetime 30  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹر ی جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ایک آنکھ سے محروم ہے اسے صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، اس کی حکومت کو دیکھنے والی آنکھ اندھی ہوچکی ہے، حکمرانوں سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے

معیشت تباہ کر دی اوروقت ملک کو بدترین معاشی و سیاسی بحران میں دھکیل دیاگیا ہے ،کرونا کے باعث معیشت کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔حکومت ملک و معیشت و جمہوریت کے لئے خطرہ بن چکی ہے ۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف کو دیدہ دلیری سے نیب گردی کی گئی،نوٹسز بھیجے جارہے ہیں ،اے پی سی کے بعد نیب نوٹس بھیج رہاہے اگر کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ نیب گٹھ جوڑ نہیں تو اب بچے کو بھی پتہ چل گیاہے۔ا نہوںنے کہاکہ (ن) لیگ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پہلی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا 11اکتوبر جلسے سے احتجاجی تحریک کاآغاز کررہے ہیں ،سب دیکھ رہے ہیں نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، قومی احتساب بیورو ایک آنکھ سے محروم ہے اسے صرف اپوزیشن نظر آتی ہے، اس کی حکومت کو دیکھنے والی آنکھ اندھی ہوچکی ہے۔شوگر مافیا اور آٹا مافیا اربوں روپے لوٹ کر حکومت میں بیٹھ گیاہے۔بی آر ٹی مالم جبہ فارن فنڈنگ کیس نظر نہیں آتا ۔انہوںنے کہاکہ بہتر سالوں سے چینی کی قیمت 55روپے رہی جب حاجی صاحب آئے تو 115پندرہ روپے کردی گئی ،آٹے روپے کی قیمت 35روپے کی بجائے 80روپے کلو کردی گئی بتائیں کون چور اور ڈاکو ہے ،چور اور ڈاکو وہ ہیں جس دور میں غریب روٹی سے محروم ہیں ،نیب اس وقت کانے دجال کا کردار ادا کررہاہے۔انہوںنے کہاکہ حکمرانوں سے نجات تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…