حکومت نے اربوں کی کرپشن ختم کرنے کیلئے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان پہنچایا،تہلکہ خیز دعویٰ

30  ستمبر‬‮  2020

کراچی (آن لائن) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر اور اہل حدیث ایکشن کمیٹی کے سرپرست مفتی محمد یوسف قصوری نے کہا ہے کہ حکومت نے اربوں کی کرپشن ختم کرنے کے لئے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان پہنچادیا، دعووں،

تقریروں اور بیانات سے ملکی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ غربت جس انتہا کو اب پہنچی ہے ماضی میں کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراء مسلسل غیر سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔ مفتی یوسف قصوری نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام عملی اقدامات اور نظر آنے والا ریلیف چاہتے ہیں اور حکومت ہر برائی پچھلی حکومتوں پر ڈال کر خود بری الذمہ ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک زور زبردستی اور جبر سے کچلنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن جماعتیں این آر او حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ عوام میں عزت حاصل کرنے کے لئے حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہیں۔ مفتی یوسف قصوری نے مزید کہا کہ موجودہ ابتر ملکی صورتحال میں بھی اگر اپوزیشن نہ کھڑی ہوتی تو حکو مت کے ساتھ اپوزیشن بھی عوامی نفرت کا نشانہ بن جاتی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…