کورونا جیسی علامات پاکستان میں ایک اور پراسرار بیماری پھیل گئی لیبارٹری سے وبا کی تصدیق

30  ستمبر‬‮  2020

پشاور، اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سرحدی علاقوں میں کورونا وائرس جیسی پراسرار بیماری سے سینکڑوں بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں۔پشاور میں موجود لیبارٹری سے وبا کی تصدیق ہوگئی ہے، علاقے میں بیماری انسانوں

میں منتقل ہونے کا خوف بڑھنے لگا ،ضلع لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل اور عبدالخیل میں کورونا جیسی علامات ظاہر ہونے پر سینکڑوں بکریاں اب تک ہلاک ہو چکی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کور نا کے مزید پانچ مریض چل بسے ،747 نئے کیسز رپورٹ سامنے آگئے ۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے،پاکستان میں ایکٹیو کیسز 8903 رہ گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 296881 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 312263 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6479 ہو گئی،سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 136795 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 99378 خیبرپختونخوا میں 37776 بلوچستان 15225 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 16581 آزاد کشمیر 2698 گلگت بلتستان میں 3778 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے

مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 32031 ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3514237 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ،ملک بھرکے ہسپتالوں میں 93 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ،ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 687 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…