لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور پر سموگ کا خطرہ منڈلانے لگا، ائیر کوالٹی انڈکس 250 پر پہنچ گیا، نومبر اور دسمبر کے دوران شہر میں آلودگی کے بادل چھانے کا امکان ہے۔گزشتہ پانچ سالوں سے موسم سرما کے دوران لاہور کی فضاں پر سموگ کا راج رہا ہے جس سے سانس اور آنکھوں کے امراض، پھیپھڑوں اور دل کی تکالیف بھی سامنے آتی رہی ہیں۔
سموگ کی بڑی وجوہات میں مٹی اور گرد، فصلوں کی باقیات کا جلانا، دھواں چھوڑتی فیکٹریاں، گاڑیاں اور بھٹے سرفہرست ہیں۔محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ زراعت، بھٹہ یونینز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں۔سموگ کی روک تھام کے حوالے سے معمول کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔