اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نواز شریف کے اندر میں نے کس چیز کی تڑپ دیکھی ،کسی عورت کیساتھ ناانصافی ہونے پر اس کے گاؤں میں ہیلی کاپٹر اتارتے اورجان ہتھیلی پر رکھ کر جہاں ہیلی کاپٹر نہیں اترتا تھا تو کیا کرتے تھے ؟ شیخ رشید کا کتاب میں انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار سلیم صافی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔آگے جاکر شیخ رشید احمد صفحہ 199 پر میاں نواز شریف کی طرز حکمرانی کے بارے میں لکھتے ہیں کہ:’’میں نے نواز شریف کے اندر سڑکوں، ریلوے لائنوںایئرپورٹوں، صحت افزامقامات کے قیام،سیاحت میں اضافے اوراسپتالوں کی بہتری کیلئے تڑپ دیکھی ہے۔ سیلاب کے دوران بھیمتاثرین میں امداد کی

تقسیم پر سرتاج عزیز کو شدید اعتراضات تھےلیکن نواز شریف نے سختی سے گاؤں گاؤں اور قریہ قریہ امدادی رقم پہنچائی۔نواز شریف سیلاب سے ٹوٹے ہوئے مکانوں کی اینٹوں میں گارا لگاتے یا کسی عورت کے ساتھ زیادتی ہونے پر اس کے گاؤں میں ہیلی کاپٹر اتارتے اور سیلاب کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر جہاں ہیلی کاپٹر نہیں اترتا تھا، وہاں پہنچتے۔ تین چیزیں نواز شریف کے پاکستان کے لیے ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ تھیں۔اسحاق خان کے ارادوں کو وہ بہت پہلے بھانپ چکے تھے۔ جنرل آصف نواز اورجنرل اسلم بیگ کی سرگرمیاں انہیں پریشان رکھتی تھیں‘‘۔ سینئر صحافی کا مزید کہا ہے کہ ج کل ہم لوگ مولانا فضل الرحمٰن سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال نہ کریں جبکہ حکومت ان پر تنقید کررہی ہے کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں لیکن اس کتاب میں شیخ صاحب نے بڑے فخریہ انداز میں نواز شریف حکومت کے خلاف مذہبی کارڈ کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ صفحہ 339پر شیخ صاحب رقم طراز ہیں کہ :’’اس تحریک میں ایک اور فائدہ ہوا کہ میں نے قومی اسمبلی میں زاہد حامد کے خلاف زبردست تقریر کی۔ میںنے یہ کہا کہ زاہد حامد کے قادیانیوں کے ساتھ روابط ہیں، زاہد حامد کے خلاف پوری قوم اکٹھی ہوگئی۔ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔زاہد حامد اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ زاہد حامد سے میری قومی اسمبلی میں جھڑپ بھی ہوئی۔ زاہد حامد نے اپنی صفائی دینے کی کوشش کی لیکن میں زاہد حامد کو اس سازش میں ملوث سمجھتا تھا، اس لئے میں زاہد حامد کے استعفے سے پیچھے نہیں ہٹا اور مذاکرات اور معاملات میں زاہد حامد کا استعفیٰ شامل تھا۔ جو بالآخر اس کو دینا پڑا‘‘۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…