جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

مریم نواز صاحبہ اگر آپ نے میرے خلاف یہی زبان استعمال کی تو پھر میرے سے گلہ نہ کیجئے گا ایسا پوسٹ مارٹم کروں گا کہ ۔۔۔ شیخ رشید نے طبل جنگ بجادیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ 31 دسمبر تک (ن) سے (ش)نکلے گی، دسمبراور جنوری میں جھاڑو پھرے گا اور تمام بدعنوان جیلوں میں ہوں گے،مریم نواز نے اپنی ساری تقریر عدلیہ، نیب، جنرل عاصم اور شیخ رشید کے خلاف کی، جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول ہے

جو ان کے خلاف ہو وہ قبول نہیں،میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو ان کا ایجنڈا ہے،حکومت کے خلاف جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور جو نعرہ بازی کی گئی ہے، پاک فوج کے خلاف جو نعرے بازی کی گئی ہے، نعرے لگانے اور لگوانے والے دونوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ساری تقریر عدلیہ، نیب، جنرل عاصم اور شیخ رشید کے خلاف کی، جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول ہے جو ان کے خلاف ہو وہ قبول نہیں، میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو ان کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کانفرنس میں مریم نواز نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے چچا شہباز شریف کی ضمانت کیوں ختم ہوئی،جون سے وہ جس ضمانت میں تھے آج ججوں نے کیس دیکھ کر منسوخ کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف اورمریم نواز نے میرے 10 سوالوں کا جواب نہیں دیا اور کہتی ہیں کہ یہ لغو ہیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے حالانکہ یہ قومی سلامتی کے سوال ہیں۔شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر اپنے گزشتہ پریس کانفرنس میں کیے گئے دس سوالوں کو دہرایا اور مطالبہ کیا کہ اس کا جواب دیں۔انہوں نے جسٹس ثاقب نثار کا مذاق اڑایا، ثاقب نثار ان کو برا لگتا ہے انہیں جسٹس قیوم اور جسٹس تارڈ پسند ہیں، پاناما کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیا، موجودہ چیف جسٹس گلزار،

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس اعجاز افضل اورجسٹس شیخ عظمت نے کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ سارے جج پاکستان کی عدلیہ کے عظیم ستون ہیں اور پوری قوم ان کے کردار، ذہنی بلندی، وکالت اور قانون پر دسترس کو مانتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر بھی فرد جرم عائد کیا وہ فیصلہ لے کر گھر چلے گئے جبکہ ضمانت منسوخ ہونے پر مریم نواز نے جو باتیں کی ہیں

اس میں کوئی بات ایسی نہیں ہے کہملکی معاملات کیلئے جواب دینے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور آج جو نعرہ بازی کی گئی ہے، پاک فوج کے خلاف جو نعرے بازی کی گئی ہے، نعرے لگانے اور لگوانے والے دونوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ (ش)نکلے گی اور میں نے 31 دسمبر

اورجنوری کی بات کی ہے،میں اپنی بات پر قائم ہوں (ش)نکلے گی، ابھی آپ کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے کس (ش)کا ذکر کر رہا ہوں، جلد آپ کو سمجھ آجائے گی، اس وقت قوم کو بتاں گا کہ میرا سیاسی تجزیہ غلط نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ‘میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آج پھر کہتا ہوں کہ دسمبر، جنوری میں جھاڑو پھرجائے گا اور وہ تمام لوگ جو چوری ڈکیتی، منی لانڈرنگ، کرپشن، بد دیانتی،

چوربازاری اورملکی سلامتی کے خلاف سازشوں میں شامل ہیں وہ جیلوں کی زینت بنیں گے اور جیلیں پر رونق ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پچھلے 24 سال سے ملک میں دہشت گردی فرقہ واریت، لسانیت کے خلاف جو مصروف جنگ گزاری ہے آج مریم قومی اداروں کو متنازع قرار دیتی ہے اور یہی نہیں یہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دشمن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بچوں کا احترام کرتا آیا ہوں لیکن مریم نواز صاحبہ اگر آپ نے میرے خلاف یہی زبان استعمال کی تو پھر میرے سے گلہ نہ کیجئے گا ایسا پوسٹ مارٹم کروں گا ، کہ سیاست میں پھر ہر کسی کو دن میں تارے نظر آئیں گے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…