اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

جس نے بھی تین مارشلائوں کے بعد چوتھے مارشل لا ء کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، احسن اقبال کا دعویٰ

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس نے بھی تین مارشلائوں کے بعد چوتھے مارشل لا ء کا سوچا تو وہ ملک کا دشمن ہوگا، بچا کچا پاکستان چوتھے مارشل لا ء کا متحمل نہیں ہو سکتا،

جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیر اعظم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوںپر صرف بڑھک لگا رہی ہے ، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات ذاتی تھی،(ن) لیگ نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ اب کوئی قیادت کو بتائے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے وہ آئین کا راستہ ہے، پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتاہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی میں فیصلہ نہیں ہوا لیکن ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے،الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…