اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے واضح ہوگا کہ معاملہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے یا نہیں۔
شہباز گل معاملے کو غلط سمت میں لے جانا چاہتے ہیں،شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کو ٹوئیسٹ کرنا چاہتے ہیں، اگر وہ کرنا بھی چاہتے ہیں تو یہ انداز انکے لئے مناسب نہیں ہے۔انہوں نے اپنی طرف سے ایک بڑی سمارٹ موو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں مرحوم رجب علی بلوچ کے بیٹے کا نام سننے میں آرہا ہے، تنظیم سازی پرتلخ کلامی ہوسکتی ہے لیکن اس حد تک جانا ناقابل قبول ہے۔دوسری جانب ن لیگ پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے طلال چوہدری کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ۔سائرہ افضل تارڑ، اکرم انصاری اور سردار محمد ایوب پر مشتمل کمیٹی تین روز میں سارے واقعہ کی جانچ پڑتال کرے گی ،واقعہ کے فیکٹس سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائیگا۔