ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مدارس کی رجسٹریشن مکمل کر نے ،مدرسہ سکولوں میں انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے فنڈز اور بھرتیوں کی منظوری، انتہائی شاندار فیصلہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بہترین خدمات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔محض فنڈز کا حصول اور نئی بھرتیوں کی منظوری عوامی مسائل کا حل نہیں ضروری ہے کہ محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ ہسپتالوں میں انتظامی امور کی موثر نگرانی اور سرمایہ کاری کی منظم پالیسی وضع کی جائے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن مدارس کے انتظامی امور

کے لیے محکمہ میں موجود انسانی وسائل سے بھی استفادہ کرے۔آ ئوٹ پٹ سے خالی منصوبہ جات اور غیر ضروری بھرتیاں خزانے پر بوجھ ہیں۔ مختلف محکموں میں نئی بھرتیوں سے قبل جہاں تک ممکن ہوسرپلس پول سے ضرورت پوری کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے 42ویں اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شیخ حامد یعقوب بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے 19سے زائد سفارشات پیش کی گئیں۔اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو منتقل کردہ مدارس اورسکولوں کے لیے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس کے قیام،مستقل ایڈمنسٹریٹرز اورمذہبی درسگاہوں، مدارس اور سکولوں کے انتظامی بورڈز کے لیے فنڈز اور بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ محکمہ صحت کی اٹک میں 200بستروں پر مشتمل ماں اور بچے کی صحت کے سینٹر کے قیام، چکوال میں 500بستروں کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سکیم کی رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شمولیت، پنجاب میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے محکمہ صحت کی سکیموں کے لیے فنڈز کی فراہمی اور شیخ زید میڈیکل کالج

رحیم یار خان میں 2009میں ایگزیکٹو آرڈر پر بھرتی ہونے والے 846 ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی سفارشات بھی منظور کر لی گئیں۔ تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں بھرتیوں پر پابندی کے خاتمے کی سفارش کی منظوری کے ساتھ محکمہ صنعت کو یونیورسٹی کے قیام کے مقاصد کی وضاحت اور اب تک کی آٹ پٹ پر تفصیلی بریفنگ کی ہدایت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…