اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے خلاف اثاثوں کی تحقیقات میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کر لی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان بنگلے، سینکڑوں کنال زرعی اراضی و
دکانوں کے مالک نکلے۔رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں میں چک شہزاد اسلام آباد میں 3 ارب مالیت کی زمین، حال ہی میں فروخت کیا گیا مولانا کا ایف 8 اسلام آباد میں بنگلہ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں مارکیٹیں بھی شامل ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کی سینکڑوں کنال اراضی ہے۔