نیب کا نواز شریف کیخلاف مزید ایکشن، پراپرٹیز، گاڑیوں اور بینک اکاؤنٹس بارے انتہائی اہم فیصلہ

26  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں جبکہ ان کے غیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق

وزیراعظم نوازشریف کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے دائرہ کاروسیع کردیا اور نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں،بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے تفصیلات ایل ڈی اے،ڈی سی لاہور،ایکسائز،نجی بینک سے مانگیں اور نوازشریف کی لاہورمیں 1550کنال زمین کی دستاویزفراہمی کیلئے ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے، جس میں نوازشریف کیزیراستعمال مرسیڈیز،لینڈکروزر،2 ٹریکٹر کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی بینک میں نوازشریف کے نام ملکی وغیرملکی اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا، نیب احتساب عدالت کیاحکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات کر رہا ہے۔یاد رہے احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری پرفردجرم عائدکردی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔جج احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا تھا اور نوازشریف کی منقولہ،غیر منقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگتے ہوئے کہا تھا کہ 7 دن میں نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…