بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

غلام قومیں اپنی حیثیت اور وقار کھو بیٹھتی ہیں، نیب کے ذریعے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ جائے، مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے جلد خاتمے کا اعلان

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے حکم پر قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے، نیب کے ذریعے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ جائے نیب سیاستدانوں کو ڈرا رہا ہے جبکہ وہ ہم سے خود ڈر رہا ہے ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ناجائز حکومت کا جلد خاتمہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں

نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں مولانا عبدالجبار رند، حاجی عباس بنگلانی، نور خان چھجن، حافظ محمد رمضان سومرو، حافظ عبدالغفار جکھرانی و دیگر شامل تھے۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے اگر کسی انسان کی آزادی چھین لی جائے تو غلامی کا طوق ان کے گردن میں ہوتا ہے غلام قومیں اپنی حیثیت اور وقار کھو بیٹھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے انگریز سامراج کے خلاف جنگیں لڑیںعلماء کرام کو پھانسی پر لگائی گئی اور لاشوںکو درختوںپر لٹکایا گیالیکن ہم اکابر جھکے نہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کیا ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غلامی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ جو قرارداد پیش ہوتی ہے اس پر پاکستان میں قانون سازی کی جاتی ہے ، ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر قانون سازی کرکے ملک کی آزادی کو سلب کیا جارہا ہے ان حالات میں اپوزیشن کے نئے اتحاد سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کی بالادستی قائم کریں گیاور ملک کو سیاسی و اقتصادی بحرانوں سے نکالیں گے اور ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے عوام کی جائز منتخب حکومت قائم کریں گے۔  نیب کے ذریعے ہمیں ڈرانے کی کوشش نہ جائے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…