لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اچانک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تبدیل کرنے پر پنجاب حکومت پر برہم،ڈاکٹر احمد جاوید بلدیاتی انتخابات کیلئے کافی حد تک کام مکمل کرچکے تھے۔ڈاکٹر احمد جاوید ایک پروفیشنل بیوروکریٹ ہیں ۔ڈاکٹر احمد جاوید
نے حکومتی ارکان کی مرضی سے سکیمیں تیار کرنے پر اعتراض کیا تھا۔میونسپل سروسز پروگرام فیز ٹو پر بھی ڈاکٹر احمد جاوید نے اعتراض اٹھایا تھا۔عثمان بزدار نے نئے سیکرٹری کو حکومتی ارکان کی مرضی کی سکیمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔عثمان بزدار نے اپنے قریبی بیوروکریٹ طاہر خورشید کو نیا سیکرٹری لوکل گورمنٹ تعینات کردیا ہے۔ایک طرف پنجاب حکومت کورونا کی وجہ الیکشن کمیشن میں الیکشن کے التواء کی درخواست دے رہی ہے۔دوسری طرف بزدار سرکار یہ ڈرامے بازیاں بھی کررہی ہے۔بلدیاتی الیکشن سے قبل من پسند بیورکریٹ کی تعیناتی نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔عثمان بزدار پری پول دھاندلی کے منصوبے بنارہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) جلد پنجاب حکومت کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات عدالت میں چیلنج کرے گی۔بلدیاتی الیکشن میں شکست کا خوف عمران خان کے سر پر سوار ہے۔پی ٹی آئی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی۔لیکن پنجاب کی عوام نے تبدیلی کا جعلی جھانسہ دیکھ لیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی چھترول ہو گی۔