اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )منڈی بہالدین میں آبرو ریزی کا شکار 12 سالہ بچی نے بچے کو جنم دے دیا۔ پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال میں انتہائی دلخراش واقعہ سامنے آیا 12سالہ معصوم بچی کی آبرو ریزی کی گئی ، بچی کے والد نے
ملکوال پولیس کو اپنے متاثرہ بچی کی درخواست دی تھی لیکن ملزم رضوان ایک سال تک12سالہ بچی کی آبرو ریزی کرتا رہا ۔تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق بچی کے پیٹ میں درد اٹھا تو اسے فوری ہسپتال پہنچایا گیا ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بچی کو حاملہ قرار دیا، بچی سے جب پوچھا گیا تو اس نے بتایا رضوان ملزم ان کے گھر آتا تھا اور وہ جب موقعہ ملتا تو والدین کی غیر موجودگی میں بچی کی آبرو ریزی کرتا اور اسے دھمکاتا رہتا تھا اگر کسی کو بتایا تو گھر والوں کومروا دے گا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کو گرفتار ہو چکا ہےاور تفتش کی جارہی ہے ۔