لاہور( این این آئی )موٹروے پولیس نے کار چوری کی وارداتوںمیں ملوث دو عورتوں اور ایک مرد کوگرفتار کرلیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور کینال ویو سے چوری ہونے والی کار کو میاں چنوں کے قریب سے برآمد کرلیا گیا۔ موٹر وے پولیسں کو کار چوری کی اطلاع مقامی کنٹرول
اور ٹریکر سے ملی تھی ۔ہنڈا کار نمبر ایل ای بی 2650کو کینال ویو لاہور سے چوری کیا گیا تھا۔ملزمان نمبر پلیٹ کو تبدیل کرکے کار کو ملتان لے جارہے تھے ۔کار کی تلاشی لینے پر اصل نمبر پلیٹیں بھی مل گئیں۔ تینوں ملزمان اور کار کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔