تیاری کر لیں، ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز، شدید ٹھنڈ کی پیشگوئی

24  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 26 ستمبر سے شروع ہو گا، ماہرین موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔سرد مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہو گا اور اس سے بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا، اسلام آباد، پنجاب بھر میں بارشیں ہوں گی جبکہ آزاد کشمیر،

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں کے سلسلوں کا آغاز ہو جائے گا۔ ان ہواؤ ں کی وجہ سے پاکستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈ بڑھ جائے گی، ہواؤں کا یہ سلسلہ پاکستان میں کئی روز تک رہے گا۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 دن تک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں۔موسمیات نے کراچی میں 3 دن تک گرمی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعرات تک گرمی کی جزوی لہر چل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مرطوبیت اور سمندری ہواکی بندش سی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ستمبر کے آخری ہفتے میں موسم مزید گرم رہنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا اکتوبر میں بارشوں کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا جس کے باعث موسم میں تبدیلی رونما ہوگی۔ستمبر اپنا جلوہ دکھانے لگا ہے درجہ حرارت 37 تک پہنچ گیا۔مون سون بارشوں کے بعد بھی موسم میں بہتری نہ آسکی، موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں دن کے اوقات میں پارہ مزید بڑھے گا اور درجہ حرارت 40 تک جانے کا امکان ہے۔  ماہرین موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سرد مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…