لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کی بڑی تعداد میاں نواز شریف کے حالیہ اقدامات سے نالاں ہے، معروف صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ایک بڑے گروپ نے نواز شریف کے خلاف بغاوت کا
فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے اور کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف ملک کے لئے خطرہ بن چکے ہیں، ان کی قیادت مزید قبول نہیں کر سکتے، نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماؤں نے پارٹی معاملات شہباز شریف کو سونپنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا ایک بڑا باغی گروپ تیار ہو رہا ہے کہ جو آنے والے دنوں میں نواز شریف کیخلاف بغاوت کر دے گا۔معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ دو گروپوں میں تقسیم ہو جائے گی ایک ن لیگ لندن اور دوسرا ن لیگ پاکستان گروپ ہو گا۔