سعودی عرب واپس جانے کیلئے پروازوں کی عدم دستیابی، یکطرفہ کرایہ میں ہوشربا اضافے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دیے

24  ستمبر‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن) سعودی عرب پاکستانیوں واپسی کے لئے پروازوں کی عدم دستیابی اور دستیاب پروازوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافے کر دیا گیا 70ہزار روپے والی ٹکٹ دولاکھ روپے میں فروخت ہونے لگی، ائر لاینز اور ٹریول ایجنٹس مافیا

کی ملی بھگت سے مصنوعی بنیادوں پر کرایوں میں اضافہ،حکومت نوٹس لے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین حج عمرہ ٹورزم کمیٹی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پروازوں کی عدم دستیابی پر سعودی عرب کے ویزوں اور اقامہ میں ایک ماہ توسیع دی جائے کیونکہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے خوف سے تارکین وطن تین گنا زیادہ کرایہ دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے تارکین وطن کی سعودی عرب واپسی کے لئے پروازوں کی عدم دستیابی اور دستیاب پروازوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائر لاینز اور ٹریول ایجنٹس میں موجود مافیا نے ملی بھگت سے مصنوعی بنیادوں پر کرایوں میں اضافہ کیا ہے جس پر اوورسیز پاکستانیز وزارت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی گرفت اور کارکردگی صفر ہے۔حافظ شفیق کاشف انہوں نے ہوائی کمپنیوں سے بھی مطالبہ کیا کہ لوڈ کے مطابق سعودی عرب کی پروازوں میں اضافہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…