شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات،آرمی چیف نے کیا کہا؟ شاہد خاقان عباسی حقائق سامنے لے آئے

23  ستمبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نوازنے ٹھیک کہاکہ پارلیمانی معاملات پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہئیں، نوازشریف کو آرمی چیف ملاقات سے آگاہ کیا گیا اس کی معلومات نہیں، آرمی چیف سے ملاقات

اے پی سی کے موضوع پر نہیں تھی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آرمی چیف کی خواجہ آصف سمیت کسی بھی لیگی رہنما سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی تاہم ملاقات خفیہ نہیں تھی عسکری دعوت پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کو مدعو کیا گیاتھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ شہبازشریف کی آرمی چیف سے معمول کی ملاقات تھی اس کا اے پی سی سے کوئی تعلق نہیں،نوازشریف کو آگاہ کیاگیاکہ نہیں مجھے اس کا علم نہیں۔آرمی چیف نے خود کہاہے کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لے رہے۔مریم نوازنے ٹھیک کہاکہ پارلیمانی معاملات پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پر بھارت نوازی کا الزام لگانے والے وہ لوگ ہیں جو معیشت کو تباہ کرکے انڈیا کا فائدہ کررہے ہیں جنہوں نے مہنگائی کی انہوں نے بھارت کو فائدہ دیا،جو بھارت جاکر پاکستان کی فوج پر باتیں کرتے ہیں وہ بھارت کے دوست ہیں ،بھارت نواز وہ ہے جنہوں نے ملکی معیشت تباہ کی مہنگائی کی اور بھارت جاکر فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں وہ دوست ہیں نوازشریف دوست نہیں۔شہبازشریف کی گرفتاری کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں پارٹی ورکر چلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…