اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مینوں معاف کردیو سی سی پی او نے ارکان اسمبلی کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے‎‎

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اراکین کمیٹی کے ساتھ اپنے ناروا رویے پر معافی مانگی اور ہاتھ جوڑ کر کہا کہ مینوں معاف کر دیو ، میں جنوبی پنجاب سے ہوں اور وسطی پنجاب میں آ کر پھنس جاتاہوں ۔قومی اسمبلی کی

قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا قاسم نون کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران سی سی پی او لاہور عمر شیخ بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ رانا تنویر نے کہا کہ میں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تھا اورمریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی پر درج ایف آئی آر میں میرا نام شامل کر دیا گیا ۔ قاسم خان نون نے سی سی پی او سے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر رانا تنویر کا نام ایف آئی آر میں درج کیا گیا ۔سی سی پی او نے جواب دیا کہ لاہور نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اصغر نے نام دیا تھا ، ابھی تک راناتنویر کے خلاف نہ چالان پیش کیا نہ انکوائری کی ، جورانا صاحب کہہ رہے ہیں اس پر ریقین رکھتاہوں اور معاملے کو دیکھوں گا ، سچ بتائوں تو میں رانا تنویر کے خلاف ایف آئی آر تفصیل سے نہیں پڑھ سکا، جس پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ آپ اتنے غیرسنجیدہ ہیں کہ ایف آئی آر بھی نہیں پڑھی۔کمیٹی کے اراکین نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے رویے کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ اس پر وزیر مملکت علی محمد خان نے جواب دیا کہ سی سی پی او لاہور کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ،میں حکومت کی طرف سے سی سی پی او کے رویے پر معذرت خواہ ہوں ۔ علی محمد خان کے یہ کہنے کے فوری بعد ہی سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنے رویے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ مینوں معاف کر دیو ، میں جنوبی پنجاب سے ہوں اور وسطی پنجاب میں آ کر پھنس جاتاہوں ۔ سی سی پی او کا جواب سن کر کمیٹی اراکین بھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے ۔اراکین کمیٹی کا کہناتھا لگتا ہے آپ معافی کی بوریاںبھر کر لائے ہیں ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…