ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان اب اپنی خیر منائیں

23  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے اڑھائی ماہ کے رعائتی پریڈکے دوران 4لاکھ گاڑی مالکان نے ٹوکن ٹیکس اداکردیئے۔9 لاکھ سے زائد گاڑی مالکان کی جانب سے تاحال ٹیکس ادائیگی نہ کی جاسکی ۔ڈائریکٹر ایکسائز کی جانب سے پارکنگ ایریاز،پلازوں

کی پارکنگ سمیت دیگرایریازمین ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں پرآگاہی اورحتمی نوٹسز چسپاں کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، نجی ٹی وی سٹی 42کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13لاکھ سے زائدایسی گاڑیاں ہیں جن کے مالکان ٹوکن ٹیکس اداکرتے ہیں جن میں 80 فیصدسے زائدگاڑیاں لاہور میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کالائف ٹائم ٹوکن ٹیکس وصول کیا جاتاہے۔اسی حوالے ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے رواں سال اب تک 4لاکھ گاڑی مالکان کی جانب سے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی گئی ہے جس سے 3ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔رعائتی پیریڈکے آخری 8روز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیلئے آگاہی نوٹسز مارکیٹس اور پلازوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر چسپاں کریں گے۔یکم اکتوبر سے شہربھر میں ٹیمیں ناکہ بندی کریں گی اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے جائیں گے جبکہ بڑی ڈیفالٹر گاڑیوں کوجرمانہ کرکے بندکیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…