سانحہ بلدیہ ٹائون ، عدالت نے کس اہم  ملزم کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا 

22  ستمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت  نے سانحہ بلدیہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ رحمان بھولا اور زبیر چریا کو264 افراد کے قتل میں 264مرتبہ سزائے موت دی جائے۔مجرموں پر60 لوگوں کو زخمی کرنے کے جرم 10 ،10 سال قید اور 1 , 1 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی اور علی حسن قادری کے

دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان جب بھی ملیں ان کو  زندہ یہ مردہ حالت میں گرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کا 270صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔عدالت نے حکم دیا کہ 264 جابحق ہونے والے افراد کے  مقتولین کے ورثا کواد کو 2 , 2 لاکھ روپے دیئے جائیں ۔عدالت نے مجرم عبدالرحمان اور زبیر چریا کو بھتہ خوری میں الزم 10 ، 10 سال قید اور 1 , 1   لاکھ  جرمانہ عائد کیا ۔ملزمان شارخ، علی محمد ،فضل محمد، ارشد محمود کو زبیر چریا اور رحمان بھولا کو سہولت فراہم کرنے الزم میں 264 مرتبہ عمر قید سنا ئی گئی ۔چاروں ملزمان پر ہر جانے کے عوض 2,2 لاکھ جرمانہ بھی عائدکیا گیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ سہولت کاری فراہم کرنے والے چاروں  ملزمان نے مرکزی ملزمان جنہوں نے پلاسٹک کے شاپر میں کیمیل کے ساتھ فیکٹری میں داخل ہونے میں مدد کی ،اس کیمیکل کے استعمال سے 264 جانوں کا نقصان ہوا ۔ملزمان  لواحیقین کو 27,27لاکھ دیت ادا کریں گے ۔عدالت نے ضمانت پر رہا ملزم شاہ رخ ، علی محمد ، فضل محمد اور ارشد محمود کی ضمانت منسوخ  کرتے ہوئے جیل بھجنے کا حکم دیا ۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ رؤف صدیقی ، حسن قادری ، ڈاکٹر عبدالستار اور ادیب خانم کے خلاف استغاثہ جرم ثابت نہیں کر سکالہذا چاروں ملزمان کو عدم ثبوت کے بنا پر رہا کیا جاتا ہے۔عدالت نے کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی اور علی حسن قادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔مفرور ملزمان جب بھی ملیں ان کو  زندہ یہ مردہ حالت میں گرفتار کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…