لاہور( این این آئی )گوجرانوالہ میں تفتیشی آفیسر کی لڑکی سے مبینہ آبرو ریزی کی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ۔گوجرانوالہ کے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر فہد احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ سے ابتدائی انکوائری کرائی ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق لڑکی نے بیان دیا ہے کہ صحافیوں نے
پیسے لے کر لڑکی سے جھوٹا بیان ریکارڈ کروایا۔ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے ساتھ کسی نے آبروریزی نہیں کی ۔غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق چینل انتظامیہ اور پیمرا کو تحریری درخواست جمع کروا دی ہے ۔