منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسہ کی دوسری شادی ان کےصاحبزادے رہنماپی ٹی آئی امجد خان نےوالد کو کس چیز کے حصول کیلئے دوسری شادی پر آمادہ کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اللہ یار ( آن لائن ) سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسہ شرعی عدالت نے 91 برس کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم و چیف جسٹس (ر) شرعی عدالت میر ہزار خان کھوسہ نے 91 سال کی عمر میں دوسری بار سہرا سجا لیا ہے۔

میر ہزار خان کھوسہ صحبت پور کے گوٹھ کشمیر آباد سے دلہن بیاہ کر لائے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ میر ہزار خان کھوسہ نے دو ماہ قبل مقامی وڈیرے کی بیوہ سے خفیہ نکاح کیا تھا۔شادی کی تقریب میں خاندان کے چند افراد شریک ہوئے تھے۔میر ہزار خان کھوسہ کی پہلی بیوی سے 3 بیٹے ہیں جن کے نام برکت کھوسو ،امجد کھوسو اور شفقت کھوسو ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر ہزار خان کھوسہ اس وقت شدید علیل ہیں جب کہ ان کا علاج جاری ہے۔میر ہزار خان کھوسہ کی شادی کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے صاحبزدے امجد کھوسو نے سابق وزیراعظم کو ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کے حصول کے لیے دوسری شادی کرنے پر آمادہ کیا۔میر ہزار خان کھوسہ کے دوسری شادی پر آمادہ ہونے کے بعد ان کی شادی ایک بیوہ خاتون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ مقامی وڈیرے کی بیوہ ہیں۔دونوں کی نکاح کی تقریب کو خفیہ رکھا گیا تھا جس میں چند افراد نے ہی شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے قصبے اعظم خان میں 30ستمبر 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔جب کہ کراچی یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی تھی۔میر ہزار خان کھوسہ پاکستان کے 18 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔وہ ایک جج تھے جب کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس بھی رہے،۔میر ہزار خان کھوسہ پاکستان کے عبوری وزیراعظم بھی رہے۔میر ہزار خان کھوسہ کے تین صاحبزادے ہیں جن میں سے ایک صاحبزدے امجد خان کھوسو نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…