اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ایک تقریر ، صرف ایک تقریر نے 40 سے زائد وزراء اور مشیر رو رہے ہیں،آٹا چینی چوروں کو نواز شریف کی تقریر کی سمجھ نہیں آ سکتی،
نواز شریف کی تقریر کی سیلیکٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آ سکتی ،سیلیکٹڈ حکومت نواز شریف کی تقریر کے بعد حواس باختہ ہو چکی ہے۔ چار وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہوگئی ہے۔فیصلہ کن مرحلہ ہے کہ پاکستان پر عوام کا راج ہوگا، کسی سیلیکٹڈ ٹولے کا نہیں؟ ۔وزیراعظم نواز شریف کی ایک تقریر کے بعد عمران صاحب سمیت تمام وزرا کو دیکھ کر عوام کو بڑا سکون مل رہا ہے۔سیلیکٹد حکومت کے چار وزرا کی دو گھنٹے کی پریس کانفرنس میں عوام کو بات ایک سمجھ نہیں آئی۔آل پارٹیز کانفرنس غیر اہم؟ اور 40 سے زائد وزراء تین دن سے ردِعمل دیتے ہلکان ہوچکے ہیں۔