عوام کیلئے سستی اشیاء بھی مہنگی ہو گئیں، یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

21  ستمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی) یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،درجہ اول اور درجہ دوم کا کوکنگ آئل 5روپے سے 17روپے تک مہنگاکر دیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی کر دیا گیا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد درجہ اول کا کوکنگ آئل215 روپے لیٹر سے بڑھا کر232 روپے فی لیٹر کردیا گیا،درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت 218 روپے سے بڑھا کر223 روپے فی لیٹر کردیا گیا،درجہ دوم کا 5کلو گھی کا ٹن 1ہزار95 روپے سے بڑھ کر1ہزار115 روپے کا کردیا گیا۔کپڑے دھونے کا صرف 5 روپے مہنگا کردیا گیا۔ مختلف برانڈز کے شیمپو 10 روپے سے لیکر51 روپے تک مہنگے کردیئے گئے،مختلف کمپنیوں کی ٹماٹو کیچپ8 روپے جبکہ مختلف برانڈز کے فروٹ جیم 13 روپے تک مہنگے ہو گئے۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق قیمتوں کااطلاق فوری ہوگا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے توضروری اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ دستیاب ہی نہیں ہوتیں جبکہ اب رہی سہی کسرقیمتوں میں اضافہ کر کے کیا جارہا ہے جس سے یوٹیلٹی سٹورز کی افادیت ختم ہوتی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…