اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکی کوون فائیوپر کال کرنا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کی تفتیش کے بہانے 23 سالہ لڑکی کی آبروریزی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں 15 پر داد رسی کے لیے کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر انکوائری کے بہانے
اے ایس آئی نے نہ صرف ا س کو نشانہ بنا ڈالا بلکہ لڑکی کا موبائل نمبر بھی دیگر اہلکاروں میں بانٹ دیا جو لڑکی کو بار بار تنگ کرتے رہے۔ متاثرہ لڑکی نے انکوائری آفیسر کے خلاف سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست جمع کرا دی ہے جس پر سی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تھانے اروپ علاقے میں اوباش افراد نے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑ دئیے جس پر میں نے 15 پر مدد کے لیے کال کی تھی اور پھر مجھے تفتیش کے بہانے بلا کر اے ایس آئی مبشر نے مبینہ طور پر نشانہ بنایا۔جب کہ پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔،متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ کو راضی نامہ کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔مدعی رفیق کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیاگیا۔