اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43،نورپورتھل 42 ،
خان پور اوربہاولپورمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب لاہور شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا میٹریالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔