ٹوئٹر اکائونٹ بنانے کے پیچھے اصل وجہ کیا نکلی؟ نوازشریف قسمت کے دھنی قرار

21  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باقاعدہ باہر بھیجا گیا ہے وہ اچانک نہیں گئے ۔

دوسری مرتبہ شاہی جہاز نواز شریف کو لے کرگیا ، اگر سابق وزیراعظم کا واپسی کا ارادہ ہوتا تو کبھی ٹوئٹراکائونٹ نہ بناتے ، نواز شریف قسمت کے دھنی ہیں لیکن حکومتیں تقریروں اور دھرنوں سے نہیں گرا کرتیں ،وزیر اعظم عمران خان خود کہتے رہے کہ ان پر بیرون ممالک سے دبائو تھا جس کے بعد نواز شریف باہر گئے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس کوئی نہیں لا سکتا ۔ متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان، ان کی حکومت اور تمام مشینری الجھی رہی ، اے پی سی میں نواز شریف نے براہ راست خطاب کیا ، اے پی سی کا اصل مقصد نواز شریف کا خطاب تھا ، تاہم حکومتیں اے پی سی اور دھرنوں سے نہیں گرا کرتیں ۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے بھی اپنا ٹوئٹر اکائونٹ بنا لیا ہے ، صرف 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ڈیڑھ لاکھ سے زائد فالوورز بھی بن چکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…