اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن منصور علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں سے درخواست ہے کہ کسی بھی حکومت مخالف تحریک چلانے سے پہلے وہ 14 بندے تو ڈھونڈ لیں جن کی وجہ سے آپ کو چئیرمین سینیٹ کے
الیکشن میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ نہ ہو کہ کل جب آپ تحریک شروع کریں تو پتہ چلے یہ 14 بڑھ کر 114 ہو چکے ہوں۔ان کا مز کہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ آج APC کی میٹنگ میں کیا فیصلے ہوتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس APC کے باہر، کہیں اور کیا فیصلے ہوتے ہیں ۔ ۔۔ یا ہو چکے ہیں!۔