اسلا آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کی نجی ائیر لائن ائیر بلیو کی پرواز کو مملکت میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے جدہ کے لئے شیڈول پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔ ائیر بلیو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے پرواز منسوخ کرنا
پڑی کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں تھا۔ اس پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے 220 مسافروں نے جدہ کے لئے پرواز کرنا تھی، مسافروں کی بورڈنگ مکمل ہو چکی تھی کہ اچانک پرواز کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا جس پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر اس پرواز کے مسافروں نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔