لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنا لیا، مریم نواز نے اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی، اسی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں آن لائن شرکت اور خطاب متوقع ہے۔ عدالتی مفرور ہونے کے باعث
پیمرا کی پابندیوں سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے خطاب کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کے ٹوئیٹر کاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ پیمرا قوانین کے تحت ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔