اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال لیک کر دی ہے۔ اس میں مفتی عبدالقوی خان حریم شاہ کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کے سر پر قربان جاؤں شہزادی، جس کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھ پر ٹھرک نہ جھاڑیں۔ اس عمر میں آپ
کو زیب نہیں دیتا کہ آپ اپنی بیٹیوں کی عمر پر ٹھرک جھاڑیں۔ مفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے کہاکہ آپ نے اسلام کا نام بدنام کیا ہوا ہے۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو شیطان قرار دے دیا۔ آپ نے پورے ملک میں اسلام کا نام بدنام کرکے رکھا ہوا ہے۔ آپ کو شرم نہیں آتی۔ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو انتہائی نازیبا الفاظ کہے جو تحریر میں نہیں لائے جا سکتے۔