اسلام آباد (آن لائن) کثیر الجماعتی کانفرنس آج دن بارہ بجے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔پیپلز پارٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گی ۔کانفرنس حکومت کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی۔اپوزیشن جماعتیں اپنے آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کرینگی۔کانفرنس میں حکومت مخالف قراردادوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ اور پریس کانفرنس بھی ہوگی۔