اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کی مختلف یونین کونسلز بارش کے باعث شدید متاثر ہیں ،سیم نالوں سے بہنے والا پانی اب بھی تیزی سے مختلف علاقوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، اسی طرح اندورن سندھ کے دیگر شہروں میں بھی عوام کا برا حال ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔بارش کے پانی میں کھڑے بچے نے سندھی زبان
میں چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بچے نے ہاتھ میں اپنا مرا ہوا مرغا لئے سندھ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گندا پانی پینے سے میرا مرغا مر گیا،ہم بھی مرجائیں گے۔بچے نے مزید کہا کہ ہمارے گھر بہہ گئے، گندا پانی پینے سے جانور تک مرگئے،بلاول ہماری مدد کو کب آئے گا؟ جب ہم مرجائیں گے؟