اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے 2018میں 24 کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹیکس ادا کیا اور وہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے رکن پارلیمنٹ ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام انہوں نے بتایاکہ ان کے ایئر بلیو ایئر لائن میں کئی سال سے منافع کے پیسے
رکے ہوئے تھے جو کمپنی نے 2018 میں ادا کیے جس کی وجہ سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ۔ انہیں جتنی رقم موصول ہوئی انہوں نے اس پر اتنا ہی ٹیکس ادا کردیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینا کسی پر احسان نہیں ہے، یہ بطور شہری ہماری ذمہ داری ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کو اتنا ٹیکس دینا چاہیے جو ان کے لائف سٹائل سے مطابقت رکھتا ہو۔